تبدیلی اب حلقے کی مقدربن چکی ہے ، عبدالخالق موسیانی

عوام انتخابات ووٹ کی پرچی کی طاقت سے استحصالی طاقتوں کااحتساب کرے گی ،خطاب

پیر 25 جون 2018 21:16

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) پی بی 38زہری خضدارسے متحدہ مجلس عمل کے اوربی این پی کے مشترکہ امیدواروڈیرہ عبدالخالق موسیانی نے کہاہے تبدیلی اب حلقے کی مقدربن چکی ہے ،عوام انتخابات ووٹ کی پرچی کی طاقت سے استحصالی طاقتوں کااحتساب کرے گی سیاست کوعبادت سمجھ کرمیدان میں نکل چکے ہیں عوام نے اعتمادکرکے موقع دیاتوان شاء اللہ حلقے میں مثالی ترقیاتی عمل پرکام کریں گے،ان خیالا ت کااظہارانہوںنے مختلف مقامات پرمنعقدہ عوامی اجتماعات اورکارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،پی بی 38سے بی این پی اورمتحدہ مجلس عمل کے مشترکہ امیدوارکاکہناتھاکہ عوام کوطاقت اورلالچ کے زریعے مزیدبیوقوف بنانے کادورگزرچکالوگ اب باشعورہوچکے ہیں وہ انفرادی اورعارضی مفادکے بدلے میں اجتماعی استحصال قبول کرنے کے لئے تیارنہیں حلقے سے مسلسل کامیابی حاصل کرنے والے اقتدارپانے کے بعدعوام کے اجتماعی مسائل اوران کے فلاح وبہبودکی جانب پلٹ کی بھی نہیںدیکھامنظورنظرافرادکوعام غریب عوام کی قسمت کے فیصلے کے اختیاردیاگیا،حلقے کے نام پراربوں روپوں کی بازگشت سنائی گئی مگرزمین پرایک بھی بامقصدترقیاتی منصوبہ نظرنہیں آرہاالبتہ مخصوص طبقات کی معیارزندگی بدل گئی اوران کے اثاثوں میں کروڑوں روپوں تک کااضافہ ہوگیا،حلقے میں مختلف علاقوں میںفرضی منصوبوں کے نام پراربوں روپوں کی بدترین خردبردکی گئی ہے مگرکئی ادوارسے اذیت جھیلنے والی عوام اب بیدارہوچکی ہے ایک خوشگوارتبدیلی حلقے کی منتظرہے زہری کرخ مولہ باغبانہ اورزیدی کی باشعورعوام ووٹ کی پرچی کی طاقت سے استحصالی قوتوں سے جان چھڑانے کے لئے پختہ عزم کرچکی ہے ہماری کامیابی عام غریب عوام کی کامیابی ہوگی خدمت کامعیاراعلی طبقہ کی خوشنودی کے بجائے عام غریب انسانوںکی خوشحالی میں بدل دیں گے اتحادکے فیصلے کوخضدارکے عوام نے حوصلہ افزاء پزیرائی دی ہے ان شاء اللہ موقع ملاتوعوام کومایوس نہیں کریں گے علاقہ کی اجتماعی ترقی اورخوشحالی کے لئے ایک جامع منصوبہ کے تحت کام کرکے خدمت کاایک اورمثالی نمونہ پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :