Live Updates

عبدالعلیم خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف ایاز صادق کی اپیل خارج

پیر 25 جون 2018 21:16

عبدالعلیم خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف ایاز صادق کی اپیل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) ہائیکورٹ کے الیکشن ایپلٹ ٹریبونل نے تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کے کاغذات کی منظوری کیخلاف سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی اپیل مسترد کردی۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 129 سے الیکشن لڑیں گے جبکہ ان کے مد مقابل تحریک انصاف نے اپنے صوبائی صدر عبدالعلیم خان کو میدان میں اتارا ہے۔

(جاری ہے)

ایاز صادق نے عبدالعلیم خان کے کاغذات کی منظوری کیخلاف ایپلٹ ٹریبونل میں اپیل دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھاکہ عبدالعلیم خان نے کاغذات نامزدگی میں ذرائع آمدن کے بارے میں غلط بیانی کی لہٰذا ایپلٹ ٹریبونل ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنیکا حکم دے۔لاہور ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس طارق سلیم شیخ نے ایاز صادق کی اپیل پر سماعت کی۔ایپلٹ ٹریبونل نے سردار ایاز صادق کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر عبدالعلیم خان کے کاغذات منظور کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات