ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے نے لایور ریلوے سٹیشن پر نیا ٹیوب ویل لگانے کے احکامات جاری کردئیے

پیر 25 جون 2018 21:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لایور ڈویژن محمد سفیان سرفراز ڈوگر نیلاہور ریلوے سٹیشن پر عرصہ دراز سے پانی کے مسلئے کا نوٹس لیتے ہوئے نیا ٹیوب ویل لگانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ اس ضمن میں باقاعدہ طور پر اخبار میں ٹینڈر بھی شائع کر دیا گیا ہے۔ڈی ایس ریلوے لاہور کا کہنا ہے کہ نئے ٹیوب ویل سے نہ صرف سٹیشن پر پانی کی کمی اور آئے راز سٹیشن پر پانی کی دستیابی کے مسائل مستقل طور پر حل یوجائے گے بلکہ سٹیشن پر صفائی ستھرائی کے نظام میں بھی بہتری لائی جا سکے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹیشن پر عرصہ کئی سالوں سے نئے ٹیوب ویل کا پروجیکٹ تاخیر کا شکار تھا جس کی وجہ سے آئے روز سٹیشن پر پانی کی کمی اور کھبی کبار غیر دستیابی جیسے مسائل کا سامنا رہتا تھا۔ نئے ٹیوب ویل سے عرصہ دراز سے سٹیشن پر پانی سے متعلق زیر التوا مسائل حل ہو جائے گے اور مسافروں کو بلا تعطل سٹیشن پر واش رومز کیلئے اور پینے کیلئے ٹھنڈا فلٹرائزڑ پانی دستیاب ہو گا۔ علاوہ ازیں ڈی ایس ریلوے لاہور نے سٹیشن پر جاری سٹیشن کی تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :