پیپلز پارٹی نے انتخابی منشور تیار کر لیا ،بلاول بھٹو زرداری 28جون کو جاری کرینگے

پیپلز پارٹی کا دسواں ، بلاول بھٹو کی قیادت میں پہلا انتخابی منشور ، وعدے پورے کرینگے ‘مصطفی نواز کھوکھر

پیر جون 21:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے انتخابی منشور تیار کر لیا جسے چیئرمن بلاول بھٹو زرداری 28جون کو جاری کریں گے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کے مطابق بلاول بھٹو اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کے ذریعے منشور سامنے لائیں گے، پی پی پی کا یہ دسواں انتخابی منشور ہوگا، پہلا منشور 1970ء کے انتخابات میں جاری ہوا،پی پی پی کا پہلا انتخابابی منشور ذوالفقار علی بھٹو نے جاری کیا، محترمہ بینظیر نے چھ منشور دیئے،،بلاول بھٹو کی قیادت میں پی پی پی پہلا انتخابی منشور ، بلاول بھٹو نے خصوصی دلچسپی سے بنایا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمن بلاول نے منشور میں انقلابی اقدامات دئے ہیں، پی پی پی کا انتخابی منشور پسے ہوئے محروم طبقات کا منشور ہے، منشور میں معاشرے کے تمام طبقات کے مسائل کا حل دیا گیا ہے، پی پی پی واحد جماعت ہے جس منشور انتخابات کیلئے عمل کرنے کیلئے دیتی ہے، منشور میں جو بھی وعدہ کریں گے، چیئرمن بلاول کی قیادت میں وہ وعدہ پورا کر کے دکھائیں گے۔