سینیٹرسراج الحق‘رجب طیب اردگان کو مبارکباد

پیر جون 21:46

سینیٹرسراج الحق‘رجب طیب اردگان کو مبارکباد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے طیب اردگان کو ترکی کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ طیب اردگان کی بھاری اکثریت سے کامیابی ترک عوام کی ان سے محبت کا اظہار ہے ۔ طیب اردگان عالم اسلام کے عظیم رہنما ہیں ، اردگان نے ترکی کو بے پناہ ترقی دلوائی ہے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کے عوام طیب اردگان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔