ضلع فیصل آباد کیلئے پولنگ سکیم جاری

پیر 25 جون 2018 21:48

فیصل آباد۔25 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء)ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر عبدالناصر نے ضلع فیصل آباد کیلئے پولنگ سکیم جاری کر دی، سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 4,477,338ہے جس میںخواتین ووٹرز کی تعداد 1,999,209 جبکہ مرد ووٹرز کی کل تعداد 2,478,129 ہے، ضلع بھر میں ووٹرز کی سہولت کیلئے کل 3,764 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں 1,619مرد ووٹرز اور 1,492خواتین ووٹرز کیلئے مخصوص کئے گئے ہیں، 653 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔