Live Updates

الیکشن ٹربیونل نے یوسف رضاگیلانی کی اہلیہ کی جانب سے قرضے معاف کرانے کی تفصیلات طلب کرلیں

پیر 25 جون 2018 21:48

ملتان۔25 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) الیکشن ٹربیونل ملتان نے سابق وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی کی اہلیہ کی جانب سے قرضوں کی معافی کی تفصیلات طلب کرلیں۔الیکشن ٹربیونل میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار این اے 158ابراہیم خان نے درخواست دائر کی تھی کہ سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی اور ان کی اہلیہ فوزیہ گیلانی نے اپنے قرضے معاف کرارکھے ہیں اس لیے وہ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹربیونل نے اس سلسلے میں سٹیٹ بینک آف پاکستان سے تفصیلات طلب کیں۔سٹیٹ بینک آف پاکستان ملتان کے اسسٹنٹ چیف منیجر نے سوموار کے روز عدالت میں پیش ہو کر ریکارڈ کے لیے ایک دن کی مہلت مانگی۔الیکشن ٹربیونل کے سربراہ جسٹس قاضی امین احمد نے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ میں قرضوں کی معافی کی جو فہرست پیش کی گئی ہے کیا اس میں فوزیہ گیلانی کا نام بھی شامل ہے۔اسسٹنٹ چیف منیجر نے استدعا کی کہ انہیں ریکارڈ کی فراہمی کے لیے ایک روز کی مہلت دی جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات