دورہ زمبابوے کیلئے منتخب قومی کرکٹرز نے یو یو ٹیسٹ پاس کر لیا

پیر جون 21:48

دورہ زمبابوے کیلئے منتخب قومی کرکٹرز نے یو یو ٹیسٹ پاس کر لیا
لاہور۔25 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) دورہ زمبابوے کیلئے منتخب قومی کرکٹرز نے یو یو ٹیسٹ پاس کر لیا۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں تربیتی کیمپ کا آغاز ہو گیا۔ منتخب پلیئرز کے فٹنس ٹیسٹ لیے گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دورہ زمبابوے کیلئے منتخب تمام کرکٹرز نے فٹنس کیلئے یو یو ٹیسٹ کے مقررہ کردہ معیار 17.4 پوائنٹس پر پورے اترے، ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، محمد حفیظ، صاحبزادہ فرحان، حارث سہیل، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، محمد عامر، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، عثمان خان شنواری اور شاہین شاہ آفریدی جبکہ ون ڈے سیریز کیلئے پلیئرز میں امام الحق، بابر اعظم، جنید خان اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

دوسرے فیز میں کھلاڑی ساڑے 4سے ساڑھے 6 بجے تک قذافی سٹیڈیم میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کریں گے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز یکم جولائی سے 8 جولائی تک کھیلی جائے گی جس کے بعد قومی ٹیم 13جولائی سے زمبابوے کے خلاف 5 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :