اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او اے سی) نائیجیریا کو فوری بنیادوں پر تکنیکی سٹاف فراہم کرے گی، وزارت ذرائع

پیر 25 جون 2018 21:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او اے سی) نائیجیریا کو فوری بنیادوں پر تکنیکی سٹاف فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

وزارت اوورسیز پاکستانیز کے ذرائع نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ ہنرمند پاکستانیوں کی دنیا بھر میں طلب بڑھی ہے اور حکومت ہنرمند اور غیر ہنرمند افرادی قوت کو بیرون ملک ملازمتوں کے حصول کیلئے متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نائیجیریا نے کمپیوٹر سائنس، بیالوجی، شماریات، وائلڈ لائف، الیکٹریکل انجینئرنگ، مائیکرو بیالوجی سمیت مختلف شعبوں میں پروفیسروں کی خدمات حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تجربہ کے حامل افراد کو متعلقہ شعبوں کیلئے منتخب کیا جائے گا۔ خواہش مند افراد 30 جون تک درخواست دے سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :