عام انتخابات 2013ء میں ضلع راولپنڈی سے پنجاب اسمبلی کی 14 میں سے مسلم لیگ (ن) نے 7 نشستیں، 6 نشستیں تحریک انصاف جبکہ ایک نشست آزاد امیدوار نے حاصل کی، ’’اے پی پی‘‘ الیکشن سیل

پیر جون 21:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) عام انتخابات 2013ء میں ضلع راولپنڈی سے پنجاب اسمبلی کی 14 میں سے مسلم لیگ (ن) نی7 نشستیں حاصل کیں، 6 نشستیں تحریک انصاف جبکہ ایک نشست آزاد امیدوار نے حاصل کی۔ چوہدری نثار کو پی پی 7 ٹیکسلا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پی پی 6 میں وہ بمشکل 2 ہزار ووٹوں سے کامیابی حاصل کر سکے۔

(جاری ہے)

’’اے پی پی‘‘ الیکشن سیل کے مطابق 2013ء کے عام انتخابات میں پی پی 1 مری سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجہ اشفاق سرور، پی پی 2 کہوٹہ سے راجہ محمد علی، پی پی 3 گوجر خان سے افتخار احمد، پی پی 4 سے راجہ شوکت عزیز بھٹی، پی پی 5 کلرسیداں سے انجینئر قمر الاسلام راجہ جبکہ پی پی 10 سے ملک افتخار اور پی پی 14 سے راجہ عبدالحنیف نے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی۔

پی پی 7 ٹیکسلا سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر محمد صدیق خان، پی پی 8 ملک تیمور مسعود، پی پی 9 آصف محمود، پی پی 11 راجہ راشد حفیظ، پی پی 12 اعجاز خان جبکہ پی پی 13 سے محمد عارف عباسی نے کامیابی حاصل کی۔ چوہدری نثار علی خان دو حلقوں سے انتخابات میں حصہ لے رہے تھے تاہم انہیں ایک حلقہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔