وفاقی نظامت تعلیمات نے انتخابات کے روز ڈیوٹی سرانجام دینے والے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کو ہدایات جاری کر دیں

پیر 25 جون 2018 21:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) وفاقی نظامت تعلیمات نے انتخابات کے روز ڈیوٹی سرانجام دینے والے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کو عام انتخابات 2018ء سے متعلق ہدایت جاری کی ہیں۔

(جاری ہے)

انتخابات میں فرائض سرانجام دینے والے عملہ کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ انتخابات سے 20 روز قبل انہیں رخصت نہیں دی جائے گی۔ وفاقی نظامت تعلیمات کے جاری بیان کے مطابق وفاقی نظامت تعلیمات انتخابات کے خوش اسلوبی سے انعقاد کیلئے بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔ اس مقصد کیلئے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کو 30 جون سے انتخابات سے متعلق خصوصی تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :