پبلک سروس گاڑیوںاورہیوی ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں روڈ سیفٹی کونز کی موجودگی کو یقینی بنانے کی مہم

پیر 25 جون 2018 21:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس این فائیو نارتھ زون نے انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس خالد محمود کی ہدایا ت پر پی ایس ویز/ایچ ٹی وی گاڑیوں میں روڈ سیفٹی کونز کی موجودگی کو کو یقینی بنانے کیلئے ایک مہم کا انعقاد کیا ۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس کے ترجمان کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس این فائیو نارتھ زون محبوب اسلم نے بتایا کہ نارتھ زون جو کہ پشاور سے لاہور جی ٹی روڈ اور مری ایکسپریس وے پر محیط ہے پر ایک مہم کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں پبلک سروس گاڑیوںاورہیوی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیور حضرات کو آگاہ کیا گیا کہ وہ اپنی گاڑیوں میںروڈ سیفٹی کونز کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

دورانِ بریفنگ مالکان اور ڈرائیورز حضرات کو ان کی گاڑی میں روڈ سیفٹی کونز کی اہمیت کے متعلق آگاہ کیا گیا کہ گاڑی میں کسی بھی خرابی کی صورت نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی پیٹرولنگ موبائل کے پہنچنے سے پہلے گاڑی اور جگہ کو محفوظ کرنے کے لیے روڈ سیفٹی کونز کا استعمال کیا جائے تاکہ کسی قسم کے ناخوشگوار واقع سے بچا جاسکے ۔انھیں بتایا گیا کہ کونز کو کیسے لگانا ہے اور یہ کیسے ٹریفک بہائو کی روانی کو برقرار رکھنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے ۔ ڈی آئی جی نارتھ نے آخر میں کہا کہ اس طرح کی سیفٹی مہمات مستقبل قریب میں بھی چلائی جائیں گی تاکہ حادثات پر قابو پایا جا سکے اور حادثہ رونما ہونے کی صورت میں اس کے نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکے۔