بلوچستان عوامی پارٹی ترقی یافتہ بلوچستان کے خواب کی تعمیر کیلئے کوشاں ہے، عام انتخابات میں خواتین ووٹرز کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے ،جام کمال خان

پیر جون 21:56

کوئٹہ۔25جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر جام کمال خان ، سینیٹر انوارالحق کاکڑ، منظور خان کاکڑ نے سریاب میں پی بی30اوراین ای266کے خواتین ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین ہمارے معاشرے میں کلیدی کرداررکھتی ہیں، تعلیم یافتہ ماں خوشحال و مضبوط خاندان کی ضامن ہوتی ہے، الیکشن میں خواتین سوچ سمجھ کر اپنا قیمتی ووٹ بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدواروں کو دیں تاکہ خوشحال و ترقیافتہ بلوچستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جاسکے بلوچستان عوامی پارٹی ترقی یافتہ بلوچستان کے خواب کی تعمیر کیلئے کوشاں ہے 25جولائی کے عام انتخابات میں خواتین ووٹرز کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے این ای266سے نامزد امیدوار آغا عمر جان احمد زئی ،پی بی 30سے نامزد امیدوار میر اسماعیل لہڑی ،بشری رند،ثناء درانی،علاؤ الدین اور دیگر بھی موجود تھے، بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ خواتین کو تعلیم ،صحت اور روزگار کی فراہمی ہماری پارٹی کے انتخابی منشور کاحصہ ہے خواتین کی ترقی بلوچستان کی ترقی کے مترادف ہے بلوچستان عوامی پارٹی کے خواتین ونگ الیکشن مہم میں صوبے بھر میں پارٹی کے نامزد امیدواروں کے حق میں خصوصی مہم چلائے۔