عدلیہ مخالف احتجاج اور ریلی نکالنے پر توہین عدالت کی درخواست پر کارروائی مکمل ،ر فیصلہ محفوظ

پیر 25 جون 2018 21:56

لاہور۔25 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ نے قصور میں عدلیہ مخالف احتجاج اور ریلی نکالنے پر توہین عدالت کی درخواست پر کارروائی مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہی. لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سیدمظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے قصور بار کے صدر نسیم مرزا کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کے وکلا ء نے بتایا کہ رواں سال 13 اپریل کو قصور میں عدلیہ مخالف ریلی نکالی گئی جس میں نہ صرف عدلیہ تقاریر کی گئیں بلکہ سپریم کورٹ کے ججز کے بارے میں توہین آمیز زبان استعمال کی گئی.سماعت کے دوران تمام چھ ملزموں نے غیر مشروط معافی مانگی. ملزموں کے وکلا ء نے حتمی دلائل بھی دیئی. درخواست گزار کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں عدلیہ کی ایسے الفاظ استعمال نہیں کیے گئی.اس لیے ملزموں کو کڑی سزا ملنی چاہیئے۔

(جاری ہے)

عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر مسلم لیگ نون کے سابق ارکان اسمبلی سمیت مقامی رہنماؤں کیخلاف توہین عدالت درخواست پر فیصلہ 29 جون تک محفوظ کر لیا۔