Live Updates

شہباز شریف سندھ سے بے روزگاری کے خاتمہ کا اعلان کرنے سے پہلے جنوبی پنجاب کے لوگوں کو حساب دیں، فیاض بھٹی

پیر 25 جون 2018 21:57

لاہور۔25 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف پی پی 168کے نامزد امیدوارفیاض بھٹی نے کہا ہے کہ شہباز شریف سندھ سے بے روزگاری کے خاتمہ کا اعلان کرنے سے پہلے جنوبی پنجاب کے لوگوں کو حساب دیں۔کارکنوں سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ لوگ دس سالوں میں لاکھوں افراد غربت کی وجہ کراچی کی جھونپڑ بستیوں میں رہائش پذیر ہیں۔

کراچی میں امن لانے میں پاک آرمی کا اہم کردار ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ ادوار میں میں دس سالوں سے کراچی میں کوئی میگا پراجیکٹ نہیں دیا ،انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کراچی کی عوام سے لوڈشیڈنگ کے جھوٹے وعدے نہ کریں، 50 فیصد علاقے میں بجلی ہی نہیں آتی ،لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام پریشان ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک سے بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے،اب دوبارہ جھوٹے و عدے کر کے عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ کراچی پاکستان کا مین حب ہے اس لئے پانی کا مسئلہ حل کرنے کی ضرورت ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات