سنجاوی اور خضدار میں حادثات ، 3افراد جا ں بحق ،ایک شخص زخمی ہو گیا، لیویز

پیر 25 جون 2018 21:59

کوئٹہ۔25جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) سنجاوی مین روڈ پر ایکسویٹر مشین اور موٹرسائیکل میں تصادم دوافراد جا ں بحق ہوگئے لیویز کے مطابق پیرکو سنجاوی مین روڈ پر ایکسویٹرمشین اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار نقیب اللہ اور عبدالخالق جا ں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

لیویز کو اطلا ع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ کر لا شوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیاجہاں ضروری کارروائی کے بعد لا شوں کو ورثاء کے حوالے کردیاہے۔

لیویز نے مزید تفتیش شروع کردی ۔دریں اثناء خضدار کے قریب فیروز آباد میں ایک اور حادثے میں تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ لیویز نے اطلا ع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ کر لا ش اور زخمی کو فوری طورپر مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :