الیکشن مقرر وقت پر شفاف اور غیر جانبدار ہوں گے، بلوچستان میں کوئی نو گو ایریا نہیں،نگران صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ملک خرم شہزاد

پیر جون 21:59

کوئٹہ۔25جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) نگران صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ملک خرم شہزاد نے کہا ہے کہ الیکشن مقرر وقت پر شفاف اور غیر جانب دار ہوں گے، بلوچستان میں کوئی نو گو ایریا نہیں کسی جماعت کی طرفداری کا سوچ بھی نہیں سکتے ، یہ تاثر غلط اور بے بنیاد ہے عوام ایسے نمائندے کو منتخب کریں جو ان کی حقیقی نمائندگی کر سکیں ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے پریس کلب مچھ کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو مزید ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے اور شعور اور آگاہی کی فراہمی میں میں میڈیا کا کر دارہے، میڈیا عوام کو شعور دے کہ وہ اپنا حق راے دہی استعمال کریں ،انہوں نے کہا کہ سوشل میڈ یا پر بھی انتخابی شعور کو اجاگر کریں ہمارا فوکس آزادانہ منصفانہ اور غیر جانب دارانہ انتخابات کا انعقاد ہے ۔