ڈیرہ مراد جمالی،منجھوشوری میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق

پیر 25 جون 2018 21:59

ڈیرہ مراد جمالی۔25جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) ڈیرہ مراد جمالی منجو شوری کے علاقے باری شاخ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جا ں بحق ہو گیا ، واقعہ کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پیرکو ڈیرہ مراد جمالی منجوشوری کے علا قے باری شاخ پرنامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے اصغر نامی شخص کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کو اطلا ع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ کر لا ش کو فوری طورپر مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کا رروائی کے بعد لا ش کو ورثاء کے حوالے کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :