سکھ یاتریوں کی جنم استھان ننکانہ صاحب حاضری ، مذہبی رسومات ادا کیں

پاکستان پرامن ملک ،مسلمان بھائیوں نے ہمیں بہت پیار دیا ،سردار بلوندر سنگھ

پیر 25 جون 2018 22:07

لاہور۔25 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں نے جنم استھان ننکانہ صاحب میں حاضری دی اورمذہبی رسومات ادا کیں، خصوصی دعائیں کی گئیں، سکھ یاتریوں کے پارٹی لیڈر سردار بلوندر سنگھ نے کہا ہے کہ ہم اپنے گرو کی دھرتی پر حاضری اور یہاں پر سکیورٹی کے انتظامات اور مہمان نوازی سے بہت خوش ہیں ہم نے جو سوچا تھا اس سے بڑھ کر پایا ہے، یہاں پر ہمارے گورودوارے بہت خوبصورت ہیں اور پاکستان پرامن ملک ہے ،مسلمان بھائیوں نے ہمیں بہت پیار دیا جسے ہم ہمیشہ یاد رکھیں گے، ڈپٹی پارٹی لیڈر سردار جگ موہن سنگھ نے بھی پاکستان اور متروکہ وقف املاک بورڈکے اقدامات کی تعریف کی، سکھ خواتین نے پردہ اور کھانے پینے کے اقدامات اور رہائشی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ، سیکریٹری بورڈز محمد طارق وزیر نے بتایا کہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی مرکزی تقریب 29جون کو گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں منعقدہوگی جس میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور شیخ محمد یوسف مہمان خصوصی ہونگے۔

متعلقہ عنوان :