Live Updates

سیاسی جماعتوں نے قومی وصوبائی اسمبلیوں کیلئے اپنے امیدواروں کے نام فائنل کرلئے، عام انتخابات کے سلسلہ میں وعدوںاور نعروں کیساتھ انتخابی مہم کا آغاز

پیر 25 جون 2018 22:07

لاہور۔25 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) عام انتخابات کے سلسلہ میں سیاسی جماعتوں نے قومی وصوبائی اسمبلیوں کیلئے اپنے امیدواروں کے نام فائنل کرلئے اور 25جولائی کو ہونیوالے عام انتخابات کے سلسلہ میں وعدوںاور نعروں کیساتھ انتخابی مہم شروع کردی ہے۔مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلزپارٹی،پاکستان تحریک انصاف،جماعت اسلامی،مسلم لیگ ق سمیت آزاد امیدواروں ودیگر سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے اپنے اپنے حلقوں کا رخ کرتے ہوئے جلسوں اور کارنرمیٹنگز کا آغاز کردیاہے۔

انتخابی مہم شروع ہونے سے امیدواروں کے حلقوں میں گہماگہمی شروع ہوگئی ہے۔امیدواروں کے حلقوں میں بینرزاور فلیکسز لگانے کا سلسلہ بھی زوروشور سے شروع ہوگیاہے جبکہ جگہ جگہ پر پارٹی دفاتر بھی بنائے جارہے ہیں اور علاقے رنگ برنگی روشنیوں سے جمگانے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنمائوں کی جانب سے بھی اپنے ناراض اراکین کو منانے کی کوششیں بھی تیز ہوگئیں ہیں ۔

مسلم لیگ ن کے رہنماپرویز ملک سمیت دیگر رہنمائوں نے ناراض اراکین سیدزعیم حسین قادری،چودھری عبدالغفورسمیت دیگرکو منانے کیلئے کوشاں ہیںجبکہ پاکستان تحریک انصاف نے بھی ناراض کارکنوں کو منانے کیلئے کوششیں تیزکردیں ہیں۔5سال قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ایوانوں میں رہنے والے رہنمائوں و دیگرنئے امیدواروں نے ووٹروں سے رابطے کرناشروع کردئیے ہیں اور اپنے اپنے حلقوں میں جاکرووٹروں سے ملاقاتیں کرکے گلے شکوے دورکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔بعض حلقوں میں امیدواروں کو ووٹرزکی جانب سے شدید تنقید کا بھی سامنا کرناپڑرہاہے۔سیاسی جماعتوں کے متعدد امیدوار ووٹرزکو اپنابنانے کیلئے ان کی خوشی و غم میں بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لینا شروع ہو گئے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات