Live Updates

الیکشن کمیشن مقررہ حد سے زیادہ تشہیری مہم کا نوٹس لے، پیپلزپارٹی،اے این پی

پیر 25 جون 2018 22:07

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی اورعوامی نیشنل پارٹی کے امیدواروں نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن مقررہ حد سے زیادہ تشہیری مہم کا نوٹس لے۔ ان خیالات کااظہارپاکستان پیپلزپارٹی خیبر پختونخوا خواتین ونگ کے صدر نگہت اورکزئی اورعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکرٹی اطلاعات اورPK-78کے امیدوار ہارون بلورنے پشاورپریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

ان کاکہناتھاکہ انتخابات میں مقررہ حد سے زائد تشہیری مواد کیخلاف کارروائی نہ ہونا انتخابات سے قبل دھندلی کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ صوبے میں سابق چیف سیکرٹری اعظم خان کی ٹیم بیٹھی ہے، ظاہرہوررہاہے کہ ایک خاص پارٹی کیلئے الیکشن سے قبل دھاندلی شروع ہوچکی ہے، پشاورڈویلپمنٹ اتھارٹی اورڈبلیوایس ایس پی میں پی ٹی آئی کے نمائندے بیٹھے ہوئے ہیں جن کے کہنے پر پہلے تاریخوں میں بھرتیاں اورترقیاتی کاموں کیلئے منصوبے نکالے جارہے ہیں جس کے ہمارے پاس ثبوت موجودہیں پی ٹی آئی کیNA-31کے امیدوار شوکت علی جوکہ پہلے ڈبلیو ایس ایس کے چیئرمین تھے اوراب بھی بی او جی کے ممبرہیں،ان کواخلاقی طور استعفیٰ دینا چاہئے، ایک دوسرے کے تشہیری مواد ہٹانے اورغیرقانونی طریقے جاری سے ترقیاتی کاموں پرنگران وزیراعظم ،چیف جسٹس آف پاکستان اورالیکشن کمیشن فوری نوٹس لیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات