Live Updates

تحریک انصاف کے ڈسٹرکٹ ممبرز پی کی73کے امیدوار تیمور جھگڑا کے حق میں دستبردار

پیر 25 جون 2018 22:11

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) تحریک انصاف ضلع پشاوکے ڈسٹرکٹ ممبران نے پی کی73سے پارٹی کی جانب سے نامزد امیدوار تیمور سلیم جھگڑاکے حق میں الیکشن سے دستبردار ہوگئے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینے سمیت ان کوبھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کا اعلان کردیا۔اس سلسلے میں پشاور پریس کلب میں پی ٹی آئی ضلع پشاور کے صدر اشتیاق ارمڑ،تیمور سلیم جھگڑا نے پشاور کے ڈسٹرکٹ ممبران عدنان ممریز ،مجاہد علی،آسیہ خٹک ،عائشہ بانو،فہیم،صومیہ بلوچ ،انجینئر محمد فہیم اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ۔

ضلعی صدر اشتیاق ارمڑ نے کہاکہ پی ٹی آئی میں کوئی اندرونی اختلافات نہیںپی کے 73کے ٹکٹ کیلئے پارٹی کے ارکان نے کاغذات جمع کرائیں تاہم پارٹی نے پی کی73کی ٹکٹ تیمور سلیم جھگڑا کو جاری کر دیاگیا اور باقی سارے درخواست گزاروں نے کاغذات واپس لیکرتیمور سلیم کے حق میں دستبردار ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پی کی73کے سارے کارکن نے ااپنے امیدوارکو سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اشتیاق ارمڑ نے کہاکہ پارٹی فیصلے کیخلاف ہم نہیں اور ہمیں پارٹی کے تمام فیصلے منظور ہیں، عمران خان کی وژن کو آگے لے کر جا ئینگے اور نیا پاکستان بنانے کیلئے متفق ہونگے۔تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ساٹھ فیصد ٹکٹیں نوجوان قیادت کو دیئے کیونکہ نوجوان اس ملک کا قیمتی سرمایہ ہے، عمران خان نے ہمیشہ کرپٹ عناصر کیخلاف آواز اٹھائی ہے اور انکے وژن اورسوچ گھر گھر تک پہنچائینگے۔انہوں نے کہاکہ پارٹی نے ہم اعتماد کیا اور ہم انکے اس اعتماد اور کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچاینگے اور پی کے 73میں جیت ہماری ہوگی۔پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواستیں دینے والے ڈسٹرکٹ ممبران نے کہاکہ اپنے امیدوار کوسپورٹ کرکے کامیابی حاصل کرینگے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات