قلات میں امن وامان برقرار رکھنے میں ضلعی پولیس اورلیویز فورس کا کردار نہایت اہم ہے ،ڈپٹی کمشنر قلات سید زاہد شاہ

پیر 25 جون 2018 22:11

کوئٹہ.25جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر قلات سید زاہد شاہ نے کہا ہے کہ قلات میں امن وامان برقرار رکھنے میں ضلعی پولیس اورلیویز فورس کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہی- انہوں نے اہلکاروں کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس ماہ میں ضلع میں جرائم کی سطح صفر تک پہنچ گئی ہے اور دس ماہ میں بی ایرایا میں کوئی بھی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا جسکا سہرا لیویزفورس کے جوانوں کو جاتا ہی- انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ لیویز کے جوان اور افسران اسی طرح ضلع کے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیویز فورس کے اہلکاروں میں سامان کی تقسیم کے دوران تقریب میں کیا۔قلات کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ انہوں نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں فرائض سرانجام دئیے ہیں تاہم انکو قلات کے عو ام کا خلوص، احترام، اور محبت ہمیشہ یاد رہے گا- تقریب میں مختلف محکموں کے سربراہان کے علاوہ بڑی تعداد میں قبائلی عمائدین ، علماء،سیاسی وسماجی شخصیات اورمختلف مکتبہ فکر کے لوگ موجود تھی-اس موقع پر عمائدین نے امید ظاہر کی کہ وہ انتخابات کے بعد ایک مرتبہ پھر قلات آکر عوام کی خدمت کرینگے۔

(جاری ہے)

بعدازاں کے اسٹاف کی جانب سے ڈی سی کے اعزاز میں ایک پر تکلف الوادعی عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں ڈی سی آفس اسٹاف کے علاوہ ضلع کے مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی

متعلقہ عنوان :