کمشنر نصیرآبادڈویژن کی زیرصدارت الیکشن کے دوران امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد

پیر 25 جون 2018 22:15

کوئٹہ.25جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) کمشنر نصیرآبادڈویژن عثمان علی خان کی زیرصدارت الیکشن کے دوران امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقدہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈی آئی جی نصیرآبادریجن رائومنیراحمدضیاء ڈپٹی کمشنر نصیرآبادمحمدیونس سنجرانی، ڈپٹی کمشنرصحبت پورآغاشیرزمان ، ڈپٹی کمشنرکچھی کیپٹن(ر)فرخ عتیق، ڈپٹی کمشنرجعفرآبادذاکرناصر، ڈپٹی کمشنر جھل مگسی اکبرترین،ایس ایس پیزسیدجاویدشاہ غرشین،ایازبلوچ،گلاب شیخ،نجیب اللہ پندرانی، نصیب اللہ کھوسہ،سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروںکے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں الیکشن کے حوالے سے سیکیورٹی اورامن وامان برقراررکھنے کے عمل کا جائز لیاگیا اورفیصلہ کیا گیا کہ تمام ڈپٹی کمشنرزاپنے اپنے اضلاع میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان کا اجلاس منعقدکرکے جامع حکمت عملی کے تحت سکیورٹی پلان مرتب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :