قیادت کے فیصلوں کیخلاف بغاوت، ن لیگ کے 4 رہنماوں نے پارٹی ٹکٹ واپس کر دیے

muhammad ali محمد علی پیر 25 جون 2018 20:18

قیادت کے فیصلوں کیخلاف بغاوت، ن لیگ کے 4 رہنماوں نے پارٹی ٹکٹ واپس کر ..
ایبٹ آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 جون 2018ء) قیادت کے فیصلوں کیخلاف بغاوت، ن لیگ کے 4 رہنماوں نے پارٹی ٹکٹ واپس کر دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کو خیبرپختونخواہ میں اپنے سب سے مضبوط گڑھ ایبٹ آباد میں بڑی بغاوت کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ قیادت کے فیصلوں کیخلاف بغاوت کرتے ہوئے ن لیگ کے 4 رہنماوں نے پارٹی ٹکٹ واپس کر دیے ہیں۔ ن لیگ ایبٹ آباد کے ضلعی و تحصیل کے عہدیداران نے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

ان رہنماوں نے ن لیگ کے بانی رہنما سردار مہتاب عباسی کو ٹکت نہ دیے جانے پر بغاوت کی ہے۔

(جاری ہے)

جن رہنماوں کی جانب سے پارٹی ٹکٹ ان میں سردار فرید، سردار اورنگزیب اور عنایت اللہ شامل ہیں۔ ان رہنماوں کا کہنا ہے کہ وہ ن لیگ کی قیادت کی جانب سے بانی رہنما اور سابق گورنر کے پی کے سردار مہتاب عباسی کو ٹکٹ نہ دیے جانے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ اگر پارٹی قیادت سردراز مہتاب عباسی کو ٹکٹ جاری نہیں کر سکتی تو پھر وہ بھی ن لیگ کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔ سردار مہتاب عباسی کی حمایت میں اب ایبٹ آباد سے ن لیگ کے 4 رہنماوں نے پارٹی ٹکٹ واپس کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ نئی صورتحال ن لیگ کی قیادت کیلئے کسی دھچکے سے کم نہیں ہے۔