قلم کے درست استعمال سے معاشرے کی برائیوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے ، ملک خرم شہزاد

سبی سمیت بلوچستان بھر میں پرامن امن صاف شفاف انتخابات کا انعقاد صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات ہے قلم کار اپنے قلم اور کیمرے سے ووٹ کی اہمیت کا جاگر کریں تاکہ ووٹر ز ایسے ایماندار نمائندوں کا انتخاب کرے جو ملک وقوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں،نگران صوبائی وزیر اطلاعات کی صھافیوں سے گفتگو

پیر 25 جون 2018 22:15

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) حکومت بلوچستان کے ترجمان ونگران صوبائی وزیر اطلاعات ملک خرم شہزاد نے کہا ہے کہ قلم کے درست استعمال سے معاشرے کی برائیوں کا خاتمہ اور علاقائی مسائل عوام کی مشکلات کو اجاگر کیا جاسکتا ہے سبی سمیت بلوچستان بھر میں پرامن امن صاف شفاف انتخابات کا انعقاد صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات ہے قلم کار اپنے قلم اور کیمرے سے ووٹ کی اہمیت کا جاگر کریں تاکہ ووٹر ز ایسے ایماندار نمائندوں کا انتخاب کرے جو ملک وقوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان جرنلسٹس کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید طاہر علی کی قیادت میں ملنے والے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ پریس کلب سبی کے صدر میر جاویدبلوچ ، جنرل سیکرٹری یار علی گشکوری ،فنانس سیکرٹری حاجی سعید الدین طارق ، سینئر نائب صدر طاہر عباس منتظر، آل پاکستان جرنلسٹس کونسل(ر) سبی کے صدر محمد بابر ، جنرل سیکرٹری شہباز خان بھی موجود تھے نگران صوبائی وزیراطلاعات ونشریات بلوچستان ملک خرم شہزاد نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ بلوچستا ن میر علاؤ الدین مری سمیت پوری کابینہ سبی سمیت بلوچستان میں پرامن انتخابات کو صاف شفاف کرانے بلوچستان کے دیگر مسئلہ مسائل کو حل کرنے میں اپنے محدود وسائل کا استعمال ممکن بنا رہی ہیں ہمارا مقصد بلاامتیاز لوگوں کی فلاح وبہبود پر کام کرنا ہے تاکہ اپنے محدود فرم ورک میں عوام کے مسائل مشکلات کا تدارک کرسکیں ملک خرم شہزاد نے کہا انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ووٹرز کو آگہی فراہم کی جائے کہ وہ اپنے نمائندوں کو ووٹ کی پرچی سے منتخب کریں اور ایسے باکردار بااعتما د نمائندوں ہوں جو ان کے مسائل مشکلات سے بخوبی آگاہ ہوں انتخابات میں کامیاب ہو کر ان کے مسائل ومشکلات کا خاتمہ کرسکیں انہوں نے کہا کہ قلم کار اپنے قلم کی طاقت اور کیمرے کی انکھ سے ووٹرز کو ووٹ کی پرچی کی طاقت سے آگہی فراہم کریں اور ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے عام شخص کو معلومات فراہم کریں انہوں نے کہا کہ آج بھی اگر ہم سب نے غفلت ولاپرائی کا مظاہرہ کیا تو ہمارے مسائل ومشکلات جوں کے توں ہی رہیں گے ہمیں اپنے ووٹ سے ذمہ دار نمائندوں کا انتخاب کرنا ہیں انہوں نے کہا کہ قلم کار اپنی ذمہ داریوں کو احساس کریں اور لوگوں میں شعور وآگہی پیدا کرنے میں قلم اور کیمرے کا درست استعمال ممکن بنائیں کیونکہ صحافی معاشرے کی انکھ اور کان کا کردار بھی ادا کرتے ہیں مقامی صحافی علاقائی مسائل و مشکلات کا اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان مسائل ومشکلات کو حکام بالا سے حل کرانے میں پل کا بھی کردار ادا کرتے ہیں اس موقع پر عام انتخابات کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔