پو لیو کے دو قطرے پلاکر ہم اپنی نئی نسل کو صحت مندزند گی فرا ہم کر سکتے ہیں، ڈپٹی کمشنر سبی

عوام پو لیو ٹیموں سے تعا ون کر کے اپنے بچوں کو اس مو زی مرض سے بچا ئیں، سبی لہڑی سمیت ضلع بھرمیں پو لیو ور کروں کو مکمل تحفظ حا صل ہے ،پو لیو کو کا میاب بنا نے کے لیئے علا قہ معتبرین ، کو نسلرز ، مسا جد کے خطیب حضرات ومیڈیا نمائندگاںپو لیو سے متعلق عوام میں آگا ہی پیدا کریں، سبی میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر خطاب

پیر 25 جون 2018 22:15

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر سبی امیر فضل اویسی نے کہا ہے کہ پو لیو کے دو قطرے پلاکر ہم اپنی نئی نسل کو بہتر وصحت مندزند گی فرا ہم کر سکتے ہیں عوام پو لیو ٹیموں سے تعا ون کر کے اپنے بچوں کو اس مو زی مرض سے بچا ئیں سبی لہڑی سمیت ضلع بھرمیں پو لیو ور کروں کو مکمل تحفظ حا صل ہے پو لیو کو کا میاب بنا نے کے لیئے علا قہ معتبرین ، کو نسلرز ، مسا جد کے خطیب حضرات ومیڈیا نمائندگاںپو لیو سے متعلق عوام میں آگا ہی پیدا کریں پولیو کے قطروں کو شدید گرمی میں محفوظ بنانے کیلئے آئس بکس کا استعمال یقینی بنائیں ان خیا لات کا اظہار انہوںنے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال سبی میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ڈا کٹر اکبر ، میڈیکل سپریڈنٹ سول ہسپتال سبی ڈاکٹر روشن آر بلوچ ، ملک محمد اقبال بنگلزئی ، تحصیلدار سبی ملک نصیر احمد ترین کے علاوہ ڈبلیو ایچ اوز کے نمائندے ،فہیم احمد قریشی ،آل پاکستان جرنلسٹس کونسل (ر) کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید طاہر علی ، سینئرصحافی حاجی سعیدالدین طارق، راجیش کمار عرف گنگا و محکمہ صحت کے افسران کی بڑی تعداد مو جود تھے قومی پولیو مہم کے افتتاح سے قبل ڈپٹی کمشنر سبی امیر فضل اویسی نے پولیو ویکسین کے ھوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور پولیو ویکسین کو محفوظ رکھنے کیلئے برف کے استعمال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایات دی کی فوری طور پر آئس بکس کا استعمال کیا جائے تاکہ شدید گرمی میں پولیو کے قطرے محفوظ رہے سکیں پولیو مہم کے حوالے سے ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر محمد اکبر نے بتایا کہ تین روزہ انسداد پولیو مہم 25جون سے 28جون تک پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے دوران پیدا ئش سے لے کر پا نچ سال تک کی عمر کے 44205 بچوں کو پو لیو کے قطرے پلائے جا ئیں اس مقصد کے لیئے سبی لہڑی کی 24یو نین کو نسل میں 24سپر وا ئزر 37ایریا انچا رج 37مو ٹر سا ئیکل ٹیمیںتشکیل دی گئی ہیں جس میں سبی میں 142جبکہ لہڑی میں 46ٹیمیں بچوں کو قطرے پلائے جائے گے 10ٹر نزٹ سنٹر 42فکس سینٹر 27رولر ہیلتھ سینٹروں میں بھی پو لیو سے بچا ئو کے قطرے پلائے جا ئیں گے ڈپٹی کمشنر سبی امیر فضل اویسی نے کہا کہ بچے ملک کا سر ما یہ ہو تے ہین جن کی حفا ظت کے لئے وسا ئل میں رہ کر ہر ممکن اقدا مات اٹھا رہے ہیںپو لیو ایک جان لیوا مرض ہے جس کے لا حق ہو نے سے بچہ سا ری زندگی کے لیئے معذور ہو جا تا ہے انھوں نے کہا کہ وا لدین ، سول سو سا ئٹی کے نما ئندے ، علما ء کرام اپنی ذمہ داری کا احساس کر تے ہو ئے پو لیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اس مہم کو کا میا ب بنا ئیں پولیو مہم میں کسی بھی قسم کی غفلت ولا پرائی برادشت نہیں کروں گا بعدازاں انہوں نے معصوم بچہ کو پولیو سے محفوظ رکھنے کیلئے پولیو کے قطرے پلا کر باقاعدہ سبی میں پولیو مہم کا افتتاح کیا ۔