Live Updates

عوام کو سبز باغ دکھانے کا وقت گزر چکا ہے، باشعور عوام پی ٹی آئی کو ووٹ دینگے،میر اورنگ زیب خان جمالی

پیر 25 جون 2018 22:15

حمیدآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) حلقہ این ای261پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوارمیر خان محمد خان جمالی پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میر اورنگ زیب خان جمالی نے شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو سبز باغ دکھانے کا وقت گزر چکا ہے عوام باشعور ہوئے ہیں پانچ سالہ دور اقتدار میں رہنے کے باوجود عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے صرف اور صرف کرپشن کو ترجیجی دی کرپشن کے تمام حدیں پار کر چکی ہیں علاقے میں کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں ہوئے لوگ صاف پانی پینے کیلئے ترس رہے ہیں ڈیرہ اللہ یار سٹی اس وقت کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہے ان خیالات کا اظہار حلقہ این اے 261پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میر اورنگ زیب خان جمالی نے شہید مراد کالونی ڈیرہ اللہ یارمیں عبدالستار جمالی اربیلا جمالی کی جانب شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئت کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے کرپشن خاتمہ کے لیئے جو جدوجہد کررہی ہے انشاء اللہ 25جولائی کو ملک بھر کی یہاں بھی پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار کامیابی حاصل کرینگے کامیابی کے بعد لوٹی ہوئی عوام کی رقم واپس کرینگے ان کا کہنا تھا کہ عوام جو واعدے کررہے ہیں کامیابی کے بعد تمام واعدے پورے کرکے دم لیں گے سابق دور میں منتخب نمائندوں نے انفرادی کام کیئے مگر اجتماعی کام نہیں ہو،ْے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات