اسلام آباد، دھوکہ دھی سے شہری کی گاڑی ٹرانسفر کروا کر فروخت کرنیوالے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

پیر 25 جون 2018 22:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) تھانہ آئی نائن پولیس نے دھوکہ دھی سے سادہ لوح شہری کی گاڑی ٹرانسفر کروا کر فروخت کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق علی فرمان نے آئی نائن پولیس کو بتایا کہ اس نے ملزمان عاصم خان اور غلام مصطفی کو اپنی سوزوکی بولان گاڑی فروخت کی لیکن ملزمان نے مدعی کو پوری رقم نہ دی اور جعلی ٹرانسفر لیٹر بنوا کر گاڑی ETO آفس سے اپنے نام کروائی اور آگے فروخت کر دی مدعی کی درخواست پر تھانہ آئی نائن پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔۔ذیشا ن کمبوہ

متعلقہ عنوان :