چکوال،سردار فیض ٹمن ان سردار ممتاز ٹمن آئوٹ

مسلم لیگ (ن) کے این اے 65چکوال دو کے ٹکٹ کیلئے ماموں اور بھانجا میں جاری سیاسی رسہ کشی میں بھانجے نے میدان مار لیا سردار ممتاز خان ٹمن نے مسلم لیگ (ن) کو چھوڑنے کا اعلان کردیا

پیر جون 22:16

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) سردار فیض ٹمن ان سردار ممتاز ٹمن آئوٹ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حلقہ این اے 65چکوال دو کے ٹکٹ کے لئے ماموں اور بھانجا میں جاری سیاسی رسہ کشی میں بھانجے نے میدان مار لیا ہے جبکہ ماموں سابق رکن قومی اسمبلی سردار ممتاز خان ٹمن نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے، دو روز میں پریس کانفرنس کرکے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے اہم زار سامنے لانے اور آئندہ کا سیاسی فیصلہ کرنے کا اعلان بھی کردیا گیا ہے، میڈیا سے بات چیت میں سردار ممتاز خان ٹمن نے واضح اعلان کیا کہ وہ کسی صورت بھی اپنے حقیقی بھانجے سردار فیض ٹمن سابق ایم این اے اور امیدوار ن لیگ کا کسی صورت ساتھ نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

سابق ایم این اے سردار فیض ٹمن کا مقابلہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے امیدوار سابق وزیرا علی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ہوگا جبکہ پاکستان تحریک انصاف ضلع چکوال کے صدر سابق ایم این اے سردار منصور حیات ٹمن بھی اپنی جماعت پی ٹی آئی سے ناراض ہو گئے ہیں اور انہوں نے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے، 2002کے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے موجودہ امیدوار سردار فیض ٹمن نے آزاد امیدوار کے طور پر ایک لاکھ سے اوپر ووٹ حاصل کرکے پہلی دفعہ کامیابی حاصل کی، پی پی،پیڑیاٹ،ق لیگ اور مسلم لیگ (ن) میں رہے، 2008میں چوہدری پرویز الٰہی کو346ووٹ سے شکست دی، 2010میں ن لیگ کو چھوڑ دیا اور اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہو گئے، 2010اور2013میں اپنے ماموں سردار ممتاز خان ٹمن کا ساتھ دیا، ان کو چوہدری پرویز الٰہی اور سردار منصور حیات ٹمن کے مقابلے میں کامیاب کرایا،اب خود امیدوار بن چکے ہیں جبکہ ماموں نے انکے خلاف الیکشن لڑنے کا فیصلہ کردیا ہے ۔