Live Updates

این ای64چکوال سے امیدوار سردار غلام عباس اور انکے کورننگ امیدوار کے کاغذات نامزدگی کے خلاف فیصلہ 27جون تک محفوظ

پیر 25 جون 2018 22:16

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ این ای64چکوال سے امیدوار سردار غلام عباس خان اور انکے کورننگ امیدوار سردار آفتاب اکبر خان کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جانے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی میں دائر شدہ اپیل پر دونوں فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد جسٹس عباد الرحمن لودھی نے فیصلہ 27جون تک محفوظ کرلیا ہے ، معروف نوجوان قانون دان قاضی محمد عمر ایڈووکیٹ درخواست گزار کے مطابق سردار غلام عباس خان اور انکے بھتیجے سردار آفتاب اکبر خان کے کاغذات نامزدگی پر ریٹرننگ آفیسر محمد اسلم بھٹی کے پاس اثاثے چھیانے پر اعتراضات دائر کیے تھے جن کے خلاف لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں اپیل دائر کی تھی جس پر پیر کے روز انتہائی طویل سماعت ہوئی اور سردار غلام عباس خان کی دوران سماعت فاضل جج کی جانب سے سرزئش بھی کی گئی، فیصلہ27جون کو سنایا جائے گا، جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سردار غلام عباس خان اور سردار آفتاب اکبر خان کے نااہل ہونے کی صورت میں پاکستان تحریک انصاف کے پاس این ای64پر دیگر کوئی امیدوار نہ ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات