میرضیاء اللہ لانگوایک مخلص اورقابل سیاسی شخصیت کے مالک ہے، ماسٹر مراد سمالانی

پیر 25 جون 2018 22:16

خالق آبادمنگچر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) قبائلی وسیاسی رہنماء ماسٹر مراد سمالانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ میرضیاء اللہ لانگوایک مخلص اورقابل سیاسی شخصیت کے مالک ہے پی بی 37 سے موصوف کی کامیابی یقینی ہے علاقے کے عوام کارکردگی پریقین رکھتی ہے اورعلاقے میں میرخالدخان لانگوکی عوام دوست اقدامات سے عوام پوری طرح مطمئن ہے انہوں نے کہاکہ میرضیاء اللہ لانگوکی کامیابی عوام کی کامیابی ہے آنے والے الیکشن میں مفادپرستوں کوشکست دیکرعوام عوامی شخصیات کوکامیاب کرے گی عوام ہی طاقت کاواحدسرچشمہ ہے ہم پرامید ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کاقلات پی بی 37قلات خالق آباد سے امیدوار میرضیاء اللہ لانگوکی حیثیت بہت مضبوط ہے سنجیدہ اورپرامن سیاسی ورکروں کی انہیں پورے ضلع سے حمایت حاصل ہے 25جولائی یہ ثابت کرے گی کہ عوام کس کے ساتھ ہے اورکس کومستردکرے گی۔

وقار)

متعلقہ عنوان :