ڈپٹی کمشنر زیارت نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع زیارت میں2 2433بچوں کو پولیو قطرے پلائیں جائیں گے

پیر 25 جون 2018 22:17

زیارت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر زیارت طارق جاوید مینگل، ڈی ایچ او زیارت ڈاکٹر نعیم اللہ زرکون ،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبداللہ دوتانی ،ڈی ایس ایم عالمگیر خان،ایم ایس ڈاکٹر جہانگیر جعفر نے بچوں کوپولیو سے بچاو کے قطرے پلاکر سہ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ سہ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع زیارت میں2 2433بچوں کو پولیو قطرے پلائیں جائیں گے اس سلسلے میں 110 موبائل ٹیمیں ،40 فکسڈ سائیٹ اور9ٹرانزٹ پوائنٹ قائم کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع ڈپٹی کمشنر یارت طارق جاوید مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم ایک قومی مہم ہے،اس کو ماضی کی طرح اس بار بھی کامیاب بنانے کے لیے تمام مکاتب فکر کے افراد کو کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے اس کے سدباب کے لیے جانفشانی سے کام کرنا ہوگا،پولیو کا خاتمہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،پولیو سے پاک ملک موجودہ حکومت کا وژن ہے ۔انہوں نے کہا کہ تما م والدین اپنے تما م پانچ سال سے کم بچوں کو پولیوے سے بچاو کے قطرے ضرور پلوائیں اور مستقبل کے معماروں اس موذی مرض سے بچانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :