مسلم لیگ(ف)کے صوبائی صدرحلقہ پی بی 15صحبت پورگرینڈڈیموکریٹک الائنس کے امیدوارمیرمشرف علی کھوسہ نیشنل پارٹی کے امیدوارمیردوران خان کھوسہ کے حق میں دستبردار

پیر 25 جون 2018 22:17

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ف)کے صوبائی صدرحلقہ پی بی 15صحبت پورگرینڈڈیموکریٹک الائنس کے امیدوارمیرمشرف علی کھوسہ نیشنل پارٹی کے امیدوارمیردوران خان کھوسہ کے حق میں دستبردار۔

(جاری ہے)

نیشنل پارٹی کے امیدوارمیردوران خان کھوسہ کے الیکشن کیمپ میں پاکستان مسلم لیگ (ف) کے صوبائی صدرمیرمشرف علی خان کھوسہ اورمیردوران خان کھوسہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن میں نیشنل پارٹی کے امیدوارمیردوران خان کھوسہ کی کامیابی یقینی ہے۔

مشرف علی کھوسہ نے کہاکہ پیرسائیں پاگارہ کے حکم کے مطابق الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا تھا ۔اب پارٹی کے قائد روحانی پیشواء پیرسائیں پاگارہ کا حکم ہوا ہے کہ نیشنل پارٹی کے امیدوارمیردوران خان کھوسہ سے عوام اور علاقائی مفادکی خاطرمتحدہوجائیں۔نیشنل پارٹی کے امیدوارمیردوران خان کھوسہ کی حق میںدستبردارہوکر مکمل حمایت کااعلان کرتاہوں

متعلقہ عنوان :