گنداخہ کی عوام پا نی کی بوند بوند کو ترس گئے

پیر 25 جون 2018 22:17

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) گنداخہ کی عوام پا نی کی بوند بوند کو ترس گئے عوامی الیکشن کمیٹی گنداخہ و تحصیل گنداخہ کے زمیندار ان سید عبدالغفار شاہ محمد نواز جمالی مہر اللہ خان پلال حاجی عبد الحمید جمالی اسد اللہ جمالی عادل خان جمالی سید لیاقت علی شاہ عابد جمالی عالم خان لاشاری ودیگر نے پریس کلب اوستہ محمد میں پر یس کا نفر نس کر تے ہوئے کہا کہ کھر تھر کینال اور اس کی ذیلی شا خوں میں پا نی کی شدید قلت ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ ایر ی کی جا نب سے غیر قانونی واٹر کورس جو بیرون میں ان کو فصلوں کئے لئے پا نی دیا جارہا ہے لیکن گنداخہ میں ہزاروں ایکڑ زمین پنجر ہورہی ہے جس کی وجہ سے ہمیں بہت نقصان اٹھا نا پڑا ہے کسی کو خیال نہیں گنداخہ میں ہمارے مال مو یشی مررہے ہیں انہوں نے کہا کہ اورکئی بار شکایات دینے کے باوجودمحکمہ ایری گیشن کے کانوں جو ںتک نہیں اور علاقے گنداخہ اور ان کے اردگرد کے لوگ پا نی نہ ہو نے کی وجہ سے کئی سالوں سے زمین بنجر ہو گئی ہیںاگر حکو مت اور ایری گیشن حکام نے سات دن میںپا نی فراہم نہ کیا تو ان کے خلاف کے آفس کے سا منے دھر نا دیں گے۔

متعلقہ عنوان :