ْسبی میں موٹرسائیکل چھننے کی واردت کے دوران معروف قبائلی شخصیت گولی لگنے کے باعث جاں بحق

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی

پیر 25 جون 2018 22:17

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) سبی میں موٹرسائیکل چھننے کی واردت کے دوران معروف قبائلی شخصیت گولی لگنے کے باعث جاں بحق پولیس نے لاش ورثاء کے حوالے کردی ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سبی کے علاقہ دہپال کے معروف قبائلی شخصیت گل محمد دہپال سے موٹر سائیکل چھننے کی کوشش کی گئی جس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سٹی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو سول ہسپتال سبی لے جایا گیا جہاں پر ضروری کاورائی کے بعد لاش کو ورثاء کے ھوالے کردیا جبکہ پولیس کی واقع کی تحقیقات شروع کرکے ملزماں کی تلاش شروع کردی واضح رہے کہ شہید ہونے والے گل محمد دہپال پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سیکرٹری جاوید دہپال ، جعفر خان دہپال کے والد معروف قبائلی شخصیت ملک عبدالستار دہپال کے چچا زاد بھائی تھے ۔