نصیرآباد کے علاقے میں کوچ کی موٹرسائیکل کے ساتھ ٹکر خاتون جاںبحق 3بچوں سمیت 4افرادزخمی

پیر 25 جون 2018 22:17

ڈیرہ مرادجمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) نصیرآباد کے علاقے میں کوچ کی موٹرسائیکل کے ساتھ ٹکر خاتون جاںبحق 3بچوں سمیت 4افرادزخمی ہسپتال منتقل ڈرائیور فرار پولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے قریب صدر پولیس تھانہ کی حدود قومی شاہراہ پرسکھر سے کوئٹہ جانے والی تیز رفتار کوچ نمبرjb6765 موٹرسائیکل سے ٹکراگئی جس کے باعث موٹرسائیکل سوار مسمات مریم بی بی جاںبحق اور سات سالہ تاجل ،پانچ سالہ ریشماں،دوسالہ سلیمان اور وحید علی زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر صدر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کردیا تین زخمیوں کو سیول ہسپتال سے طبعی امداد کے بعد مزیدعلاج کے لئے لاڑکانہ ریفر کردیا گیا پولیس نے کوچ کو تحویل میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے ۔