نصیر آباد کے علاقے منجھوشوری پولیس تھانہ کے حدود میں کاروکاری کے الزام میں بھائی نے فائرنگ کرکے اپنی بہن اور اس کے مبینہ آشنا کوقتل کردیا، ملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب، مقدمہ درج

پیر جون 22:17

ڈیرہ مرادجمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) نصیر آباد کے علاقے منجھوشوری پولیس تھانہ کے حدود میں کاروکاری کے الزام میں بھائی نے فائرنگ کرکے اپنی بہن اور اس کے مبینہ آشنا کوقتل کردیا ملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب پولیس کے مطابق نصیر آباد کے علاقے منجھوشوری پولیس تھانہ کے حدود باری شاخ گوٹھ کریم بخش میں ملزم غلام سرور نامی شخص نے کاروکاری کے الزام میں فائرنگ کرکے اپنی بہن فرزانہ اور اس کے مبینہ آشنا اصغرعلی کو قتل کر دیا اور دوہرے قتل واقعہ کے بعد ملزم موقع واردات سے فرار ھونے میں کامیاب ہوگیا واقعہ کی اطلاع پر منجھوشوری جاے وقوعہ پر پہنچ کر مقتولین کی نعشوں کو قبضے میں لیکر ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا اور واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :