آزادانہ غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، کمشنر قلات

پیر 25 جون 2018 22:19

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) کمشنر قلات ڈویژن ڈاکٹر سعید احمد جمالی نے کہا ہے کہ آزادانہ غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے اس سلسلے میں پر امن ماحول فراہم کرنے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے خضدار میں عوامی نمائندوں اور جمہوری عمل میں حصہ لینے والے امیدواروں کو سیکیورٹی کی فراہمی کے متعلق منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سکندرذیشان ڈپٹی کمشنر قلات قیصر خان ناصر ،ڈی سی شہید سکند آباد ڈاکٹر خدائے رحیم ،ڈی سی آواران حسین جان ،ڈی سی خاران اسماعیل ابراہیم ،ایس ایس پی خضدار لعل جان بلوچ ایس ایس پی لسبیلہ آغا رمضان ،ایس ایس پی قلات نذر جان بلوچ ایس پی سکندر آباد منظور احمد ایس پی واشک عیسیٰ جان رند ایس پی آواران کمال خان ایس پی مستونگ محمد ایوب خان اے سی پی خضدار حاجی بشیر احمد مینگل اے سی مستونگ سہیل احمد اے سی بیسیمہ ظفر علی بلوچ ودیگر نے شرکت کی اور الیکشن 2018کے حوالے سے اجلاس کو اپنی تجاویز پیش کیں اور مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا کمشنر قلات ڈویژن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات کے دوران پر امن ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے عوام الناس اور امید واروں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق اپنی انتخابی سرگرمیاں بلا خوف و خطر جاری رکھیں جبکہ انتظامیہ اپنے فرائض غیر جانبدارانہ طور پر تندہی سے ادا کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ آر اوز کو گاڑی سمیت الیکشن کمیشن کی ہر ہدایت پر من و عن عمل درآمد کیا جائے ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کے دوران پولنگ اسٹیشنوں پر پانی اور دیگر بنیادی ضروریات فراہم کی جائیگی انہوں نے انتخابی عمل میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حفاظت کے لئے پولیس لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے زریعے سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ۔

کمشنر قلات ڈویژن میں قلات ڈویژن کے تمام ضلعی سربراہان اور پولیس کے آفسران کو سختی سے ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائیں شر پسند عناصر پر کڑی نظررکھی جائے اور ایسے عناصر کے خلاف فوری اقدامات اٹھائیں تا کہ کسی بھی شر پسند کو پر امن انتخابی ماحول کو خراب کرنے کا موقع نہ ملے ۔