بعض لوگوں کی جانب سے پاک فوج کے جعلی اہلکار بن کر عوام کو ٹیلی فون کرنے کی رپورٹس ملی ہیں ، وہ عام لوگوں سے شناختی کارڈ اور بینک اکائونٹ نمبر مانگتے ہیں ، عوام ایسی کالز کا جواب نہ دیں ، یونیورسل نمبر 1135اور1125کی ہنگامی ہیلپ لائن پر آگاہ کریں،آئی ایس پی آر

پیر 25 جون 2018 22:19

بعض لوگوں کی جانب سے پاک فوج کے جعلی اہلکار بن کر عوام کو ٹیلی فون کرنے ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) نے کہاہے کہ بعض لوگ پاک فوج کے جعلی اہلکار بن کر عوام کو مردم شماری کی تصدیق کے تناظرمیں ٹیلی فون کرنے سے متعلق رپورٹس ملی ہیں ، جعلی اہلکار عوام سے شناختی کارڈ اور بینک اکائونٹ نمبر مانگتے ہیں ، عوام ایسی کالز کا جواب نہ دیں اور یونیورسل نمبر 1135اور1125کی ہنگامی ہیلپ لائن پر آگاہ کریں ۔

(جاری ہے)

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے جعلی اہلکار بن کر عوام کو ٹیلی فون کرنے کی رپورٹس ملی ہیں ، جعلی اہلکار عوام سے شناختی کارڈ اور بینک اکائونٹ نمبر مانگتے ہیں ، جعلی اہلکار مردم شماری کی تصدیق کے تناظرمیں معلومات مانگتے ہیں،عوام ٹیلی فون کرنے والے جعلی فوجی اہلکاروں سے ہوشیار رہیں ،عوام ایسی کالز کا جواب نہ دیں اور یونیورسل نمبر 1135اور1125کی ہنگامی ہیلپ لائن پر آگاہ کریں ۔