پیپلز پارٹی نے عام انتخابات کے حوالے سے دسواں انتخابی منشور تیار کر لیا ، بلاول بھٹوجمعرات کوباضابطہ طورپرپیش کرینگے

پاکستان پیپلز پارٹی کا انتخابی منشور پسے ہوئے محروم طبقات کا منشور ہے،منشور میں جو بھی وعدہ کریں گیان کو چیئرمن بلاول کی قیادت میں وہ وعدہ پورا کر کے دکھائیں گے،ترجمان چیئرمین پی پی پی سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھرکابیان

پیر 25 جون 2018 22:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے عام انتخابات کے حوالے سے دسواں انتخابی منشور تیار کر لیا جس کا اعلان بلاول بھٹوجمعرات کوکریں گے ترجمان چیئرمین پی پی پی سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھرنے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا انتخابی منشور پسے ہوئے محروم طبقات کا منشور ہے،منشور میں جو بھی وعدہ کریں گیان کو چیئرمن بلاول کی قیادت میں وہ وعدہ پورا کر کے دکھائیں گے۔

پیر کو تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے حوالے سے پیپلز پارٹی نے اپنا دسوان انتخابی منشور تیار کر لیا۔چیئرمن پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اٹھائیس جون (بروز جمعرات)کو منشور جاری کریں گے۔بلاول بھٹو اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کے ذریعے منشور سامنے لائیں گے۔

(جاری ہے)

پی پی پی کا یہ دسواں انتخابی منشور ہوگا، پہلا منشور انیس سو ستر کے انتخابات میں جاری ہوا۔

پی پی پی کا پہلا انتخابی منشور ذوالفقار علی بھٹو نے جاری کیا، محترمہ بینظیر نے چھ منشور دئیے۔بلاول بھٹو کی قیادت میں پی پی پی پہلا انتخابی منشوربنایا گیا جس میںبلاول بھٹو نے خصوصی دلچسپی لی۔سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر ترجمان چیئرمن پی پی پی نے کہا کہ چیئرمن بلاول نے منشور میں انقلابی اقدامات دئے ہیں۔پی پی پی کا انتخابی منشور پسے ہوئے محروم طبقات کا منشور ہے۔منشور میں معاشرے کے تمام طبقات کے مسائل کا حل دیا گیا ہے۔پی پی پی واحد جماعت ہے جس منشور انتخابات کیلئے عمل کرنے کیلئے دیتی ہے۔منشور میں جو بھی وعدہ کریں گے، چیئرمن بلاول کی قیادت میں وہ وعدہ پورا کر کے دکھائیں گے۔