Live Updates

تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر ایک اور خاتون کارکن بول پڑی

تحریک انصاف نے این اے 182سے تہمینہ دستی کو ٹکٹ دیا ، تہمینہ دستی امریکہ کی دہری شہریت رکھتی ہیں ، دہری شہریت کی وجہ سے الیکشن کمیشن تہمینہ دستی کو الیکشن سے باہر کر دے گا ، پی ٹی آئی کے ورکرز پوچھ رہے ہیں یہ تہمینہ دستی کون ہیں ، پی ٹی آئی نہ جمشید دستی سے الحاق کر رہی ہے نہ کر ے گی، جمشید دستی سے ہر انسان مایوس ہو چکا ہے، حلقہ این اے 182سے امیدوار مہناز سعید کی پریس کانفرنس

پیر 25 جون 2018 22:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر ایک اور خاتون کارکن بول پڑی ،مظفرگڑھ کے حلقہ این اے 182سے امیدوار مہناز سعید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے این اے 182سے تہمینہ دستی کو ٹکٹ دیا ، تہمینہ دستی امریکہ کی دہری شہریت رکھتی ہیں ، دہری شہریت کی وجہ سے الیکشن کمیشن تہمینہ دستی کو الیکشن سے باہر کر دے گا ، پی ٹی آئی کے ورکرز پوچھ رہے ہیں یہ تہمینہ دستی کون ہیں، جمشید دستی پھر سے نہ افواہ اڑا دیں کہ پھر سے پی ٹی آئی مجھے سپورٹ کر رہی ہے ، پی ٹی آئی نہ جمشید دستی سے الحاق کر رہی ہے نہ کر ے گی، جمشید دستی سے ہر انسان مایوس ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء مہناز سعید نے کہا کہ تحریک انصاف کا جمشید دستی سے الائنس ختم ہوا تو جمشید دستی کے ارمانوں پر پانی پھر گیا ، جمشید دستی کو جب میڈیا کی سپورٹ ملتی ہے تو وہ گدھا گاڑی پر سوار ہو جاتے ہیں ، جمشید دستی دو دفعہ ایم این اے رہے پی ٹی آئی کا نشان وہاں نا ممکن تھا ، انہوں نے کہا کہ جمشید دستی کی اس وقت پوزیشن یہ ہے کہ ہر انسان اس سے مایوس ہو چکا ہے ، عمران خان نے تبدیلی کا نعرہ بلند کیا تو عوام نے ان کا ساتھ دیا ،مہناز سعید نے کہا کہ لو گ انتظار میں تھے کہ تحریک انصاف وہاں اپنا کوئی امیدوار نامزد کرے ، وہاں تہمینہ دستی کو ٹکٹ دیا گیا ، تہمینہ دستی امریکہ کی دوہری شہریت رکھتی ہیں انہوں نے کہاکہ پارٹی جو فیصلہ کر ے گی ہم اس کی حمایت کریں گے ، مجھے تکلیف ہوئی اس بات سے کہ دہری شہریت کی وجہ سے الیکشن کمیشن تہمینہ دستی کو الیکشن سے باہر کر دے گا ، پی ٹی آئی کے ورکرز پوچھ رہے ہیں یہ تہمینہ دستی کون ہیں ، مہناز سعید نے کہا کہ میرا مقصد اس سیٹ پر مضبوط امیدوار کو لانا ہے ، تہمینہ دستی سے زیادہ مضبوط امیدوار موجود ہیں ، دہری شہریت سب سے بڑا پوائنٹ ہے ، اس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے ، انہوں نے کہا کہ جمشید دستی پھر سے نہ افواہ اڑا دیں کہ پھر سے پی ٹی آئی مجھے سپورٹ کر رہی ہے ، پی ٹی آئی نہ جمشید دستی سے الحاق کر رہی ہے نہ کر ے گی ، انہوں نے کہا کہ سروے ہوتا تو تہمینہ دستی کا نام نہ ہو تا ، میں پی ٹی آئی کے ساتھ تھی اور رہوں گی ، ہماری پارٹی نے پیراشوٹر معارف نہیں کرائے ، لیڈر کے خلاف دھرنا دینا غلط بات ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات