شاہی سید نے اپنے حلقے این اے 250 سے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا

مختلف مقا مات پر علاقے کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں ، امجد خان کا اے این پی سندھ کے صدر کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار، سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ پارٹی میں شمولیت کا اعلان

پیر جون 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید نے اپنے حلقے NA250 سے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا پورا دن اپنے حلقے میں عوامی رابطہ مہم،ملاقاتوں اور کارنر میٹنگ میں گزاراور علاقے کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں اور کارنر میٹنگوں میں شرکت کی ، ہارون آباد میں پارٹی رہنماء عمر دراز خان کی رہائش گاہ گئے اور علاقہ معززین سے ملاقات اور جہاں علاقے کی مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شاہی سید کی مکمل حمایت کا اعلان کیا،قصبہ کالونی،محمد پور اور اسلامیہ کالونی میں مختلف مقا مات پر علاقے کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیںقصبہ ایوان اتحاد کالونی میں امجد خان سے ملاقات، امجد خان نے شاہی سید پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ پارٹی میں شمولیت کا اعلان،شاہی سید کی قصبہ اسلامیہ کالونی میں علاقے معروف سماجی شخصیت جمشید خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات، جمشید خان کی شاہی سید کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی ،قصبہ کالونی میں شاہی سید کی خروٹی برادری کی اہم شخصیت پائندہ خان سے ملاقات، پائندہ خان نے شاہی سید کی غیر مشروط حمایت کا اعلان،شاہی سید کی پٹھان کالونی کی نامور سماجی شخصیت حاجی شیر زادہ خان مرحوم کے بیٹے گلاب زادہ خان سے ملاقات،گلاب زادہ کی شاہی سید کو مکمل غیر مشروط حمایت کی یقین دہانی کروائی ،شاہی سید کی میٹروول میں معروف کاروباری وسماجی شخصیت ہادی خلیل سے ملاقات،ہادی خلیل کی مکمل حمایت کا اعلان،شاہی سیدکی رشید آباد میں ملک حضرت باز آفریدی کے حجرے میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی بھر پور انداز سے میدان عمل میں حصہ لے رہی ہے،اپنی انتھک جدوجہد کے بعد خود کو عوام کے سامنے پیش کیا ہے،قومی استحصال کو روکنے کے لیے 25 جولائی لالٹین کے نشان پر ٹھپہ لگائیں،مجھے یقین ہے کہ اپنی تباہ حال آبادیوں، محرومیوں،مسائل زدہ علاقوں کا بھر پور حساب لیں گے،جب تک اپنوں کو ایوانوں میں نہیں بھیجیں گے آپ کے مسائل حل نہیں ہوں گے اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری، پی ایس 114 کے امیدوار ظفر خان خلیل،امجد آفریدی،شیر آفریدی اور پی ایس 115 کے امیدوار قائم خان آفریدی نے بھی خطاب کیا ا س کے بعد شاہی سید کا میٹروول میں متحدہ قبائل فیڈریشن کے کمیونٹی حال میں احمد شاہ کی سربراہی میں منعقدہ قبائلی عمائدین کے جرگے میں شرکت کی و خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار و اختیار کے بغیر میں ہماری خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں،آج شہر کی مختلف پارٹیوں کے رہنماء عدالتی پیشیاں بھگت رہے ہیں یا جیلوں کی ہوا کھارہے ہیں مگر عوامی نیشنل کا کوئی ادنا کارکن بھی اسیر نہیں ہے،عوامی نیشنل پارٹی کی لیڈر شپ آج بھی عوام کے درمیان ہے،ہمارے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں،25 جولائی کو امن ترقی،خوشحالی اور ترقی کے نشان لالٹین پر مہر لگائیں،اس موقع متحدہ قبائل فیڈریشن کے عمائدین نے شاہی سید کی مکمل غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا اس کے بعد شاہی سید نے فرنٹئیر کالونی میں پارٹی کے سینئر رہنماء حاجی محمد خٹک کی عیادت کی ،شاہی سید کی فرنٹئیر کالونی میں علاقے کی اہم سماجی بزرگ شخصیت ٹال باچا سے ملاقات کی،ٹال باچا نے عام انتخابات میں شاہی سید کی کامیابی کے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار،عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید کا اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں پی ایس 118 کے مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح کے موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر کارکنان کا سمندر ہماری کامیابی کی نوید ہے،انتخابات میں ثابت ہوگا کہ کراچی باچا خان بابا کے فکر کے علمبرداروں کا شہر ہے پی ایس 118 کے امیدوار عبدالکبیر کاکڑ کو شاندار انتخابی مہم چلانے پر مبارک باد پیش کرتا ہوںقومی بقاء روشن مستقبل کے لیے 25 جولائی کو لالٹین کے نشان پر مہر لگانا ہوگی۔

(جاری ہے)

پی ایس 118 کے مرکزی الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا ۔