ٹکٹوں کی تقسیم نے مسلم لیگ ن کو توڑ دیا،ن لیگ میں ایک اور بغاوت

مسلم لیگ ن کے رہنما اور امیدوار برائے قومی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر اپنے بیٹے کو ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی قیادت سے ناراض ہو گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 25 جون 2018 20:42

ٹکٹوں کی تقسیم نے مسلم لیگ ن کو توڑ دیا،ن لیگ میں ایک اور بغاوت
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جون 2018ء) : ٹکٹوں کی تقسیم نے مسلم لیگ ن کو توڑ دیا،ن لیگ میں ایک اور بغاوت اٹھنے کا اندیشہ ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اور امیدوار برائے قومی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر اپنے بیٹے کو ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی قیادت سے ناراض ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بعد مسلم لیگ ن میں بھی ٹکٹوں کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔

ٹکٹوں کے تنازعے نے پارٹی کے کئی وفادار رہنماوں کو پارٹی قیادت کے خلاف بغاوت کرنے پر مجبور کر دیا۔مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن بھی ٹکٹوں کی تقسیم سے ناراض پارٹی قیادت کو آنکھیں دکھانے لگے تھے جس کے بعد مسلم لیگ ن میں ٹکٹوں کا تنازعے کے بعد ن لیگ نے ٹکٹوں کی تقسیم روک دی تھی ۔تاہم آج مسلم لیگ ن نے مرحلہ وار ٹکٹوں کی تقسیم کا اعلان کرتے ہوئے پنجاب کی 25 نشستوں کے علاوہ تمام نشستوں پر اپنے ٹکٹ ہولڈرز کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس تقسیم نے بھی نیا تنازعہ اس لیے کھڑا کر دیا ہے کہ گزشتہ الیکشن جیتنے والے بڑے بڑے رہنما ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں جس پر لیگی رہنما سراپا احتجاج ہیں ۔اس میں کئی رہنمااس لئیے بھئ ناراض ہو گئے ہیں کہ ان کے من پسند امیدواروں کو ٹکٹ جاری نہیں کئیے گئے ۔ان میں سے ہی مسلم لیگ ن کے لاہور کے اہم رہنما اور تگڑے سیاسی نام سیف الملوک کھوکھر بھی ہیں جن کو مسلم لیگ ن کی جانب سے قومی اسمبلی کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے تاہم انہوں نے اپنے بیٹے فیصل کھوکھر کے لیے لیگی قیادت سے پی پی 161 کے لیے ٹکٹ مانگا تھا تاہم مسلم لیگ ن کی قیادت نے انکی درخواست کو نظر انداز کرتے ہوئے پی پی 161 سے صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ شبیر کھوکھر کو جاری کردیا ہے۔

جس پر سیف الملوک کھوکر پارٹی قیادت سے ناراض ہو گئے ہیں کیونکہ انہوں نے پورے حلقے میں اپنے اور اپنے بیٹے کے فلیکسز آوایزاں کئیے ہوئے تھے جس میں انکے بیٹے کو پی پی 161 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کے طور پر دکھایا گیا تھا اور اب عین موقع پر ٹکٹ نہ ملنے کے باعث انہیں شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔