Live Updates

بٹ خیلہ میں پاکستان تحریک انصاف کو دھچکا ،اہم عہدیدار وں نے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا

پی ٹی آئی عوامی نہیں بلکہ پلانٹیڈ پارٹی ہے اور نظریاتی کارکن اس سے بھاگ رہے ہیں، تحریک انصاف نے جھوٹے منشور اور انصاف کے کھوکھلے نعروں پر نوجوانوں کو گمراہ کیا ، صوبائی صدر پیپلز پارٹی ہمایوںخان کی پریس کانفرنس

پیر 25 جون 2018 22:20

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) بٹ خیلہ میں پاکستان تحریک انصاف کو شدید دھچکا ،اہم عہدیدار وں نے پی ٹی آئی سے مستعفی ہوکر پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا اس سلسلے میں الیکشن آفس بٹ خیلہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں صوبائی صدر حلقہ پی کے اٹھارہ کے امیدوار انجینئر ہمایوں خان ،صوبائی رہنما اعظم آفریدی ، انچارج صوبائی سٹڈی سرکل کامریڈ انور زیب ، ضلع ناظم سید احمد علی شاہ باچہ،ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی صدیق اور دیگر کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر انصاف لیبر ونگ کے ضلعی صدر سکندر حیات ، سابق ناظم طارق علی خان ، حاجی شاد محمد ، انصاف لائرز فورم کے صدر فہیم افتاب ، ڈرگ ایسوسی ایشن کے رہنما فضل جمیل خان ، جان شیر خان ،آئی ایس ایف کے سابق صدر فواد آدم خیل ، اصغر خان، سرگرم رکن ناصر خان ،گل نواب خان ،یار محمد ،گوجر برادری مالاکنڈ کے صدر وی سی چیئرمین آمیر خان،مراد علی ، اے این پی کے وی سی چیئرمین محمد رسول ، سابقہ جی ایس فضل خالق ، خلیل خان گمبت ،،جماعت اسلامی کے رکن ثناء گل خان ، مسلم لیگ ن کے رہنما حیدر علی خان اور دیگر نے اپنے اپنے پارٹیوں جبکہ تھانہ میں کونسلراتحاد تحصیل بٹ خیلہ کے صدر وی سی چیئرمین میاں زاہد حسین خاطر اور میاں باچہ حسین نے پی ٹی آئی سے مستعفی ہوکرپیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا پی ٹی آئی کے مستعفی ہونے والے افراد سکندر حیات ، حاجی شاد محمد ، طارق علی اور فضل جمیل نے سابق ایم پی اے شکیل خان اور ایم این اے جنید اکبر خان پر شدید تنقید کی اور انہیں نااہل قرار دیتے ہوئے سیاسی راہیں جدا کرلی بعدازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر انجینئر ہمایوں خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے جھوٹے منشور اور انصاف کے کھوکھلے نعروں پر نوجوانوں کو گمراہ کیا اور آج تحریک انصاف کے بنیادی ورکروں کا اس پر عدم اعتماد اس بات کا ثبوت ہے کہ پی ٹی آئی عوامی نہیں بلکہ پلانٹیڈ پارٹی ہے اور نظریاتی کارکن اس سے بھاگ رہے ہیں انہوں نے کہاکہ عمران خان نے دھرنوں کے دوران ورکروں کو اپنا حق حاصل کرنے کے گُرضرور سکھائے ہیں لیکن آج ان کے ورکر ان سے حق لینے بنی گالہ کا محاصر ہ کئے ہوئے ہیں جہاں عمران خان اپنے گھرمیں گیدڑ کی طرح چھپے ہوئے ہیں تین سو تک رینجرز اپنے گھر پر بلا لئے ہیںان میں ہمت ہے تو اپنے ورکروں کا سامنا کریں انہوںنے کہا کہ حلقہ این اے آٹھ پر بلاول بھٹو کا الیکشن لڑنا ملاکنڈ کے عوام کے لئے نہ صرف اعزاز کی بات ہے بلکہ ملاکنڈ کے تعمیر و ترقی اور مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے بھی مفید ثابت ہوگی ، انہوںنے کہا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے صوبائی صدور اپنے حلقہ کے بجائے دوسرے حلقوں سے اس لئے الیکشن لڑرہے ہیں کہ ان کے اپنے لوگوں کو وہ اچھی طرح معلوم ہے جن کی مثالان حلقوں میں سیاسی مسافروں جیسی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی مرکزی جماعت ہے جبکہ دیگر پارٹیوں کی مثال نان کسٹم پیڈ گاڑیوں تک ہے جو کہ محدود علاقہ تک نقل و حرکت کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ بلاول بھٹو ملاکنڈ سے منتخب ہوکر وزریا عظم بنیں گے اس لئے عوام ایم این اے کی نشست کے لئے نہیں بلکہ وزیر اعظم کو ووٹ دیں بلاول بھٹو وزری منتخب ہوکر ملاکنڈ کے تقدیر بد ل دیں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات