ملک میں ہونے والے عام انتخابات کیلئے پاکستان تحریک انصاف کوسودن کاپلان دینے والی شخصیت کا نام سامنے آ گیا

تیمورسلیم جھگڑانے چھ ماہ قبل پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکی

پیر جون 22:20

ملک میں ہونے والے عام انتخابات کیلئے پاکستان تحریک انصاف کوسودن کاپلان ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) ملک میں ہونے والے عام انتخابات کیلئے پاکستان تحریک انصاف کوسودن کاپلان دینے والی شخصیت کا نام سامنے آگیاایک کروڑنوکریاں دینے اورپچاس لاکھ گھروں کوتعمیرکرنے کاپلان دینے والی سیاسی شخصیت تیمورسلیم جھگڑانے چھ ماہ قبل پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکی ہے جبکہ پارٹی ان کوپشاورکاحلقہ PK-73سے ٹکٹ بھی جاری کیاہے گزشتہ روزپشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران تیمورسلیم جھگڑانے کہاکہ نیاپاکستان بنانے کیلئے پارٹی کوسودن کاپلان دیاہے پلان کے مطابق ملک میں برسراقتدارآکرملک سے بے روزگاری ختم کرنے کیلئے سودنوں میںپاکستانیوں کو ایک کروڑنوکریاں دینے سمیت ملک میں پچاس لاکھ گھروں کوتعمیرکیاجائے گاواضح رہے کہ تیمور سلیم جھگڑاکوٹکٹ دینے پرپاکستان تحریک انصاف کے 33امیدواروں نے ان کے خلاف پریس کانفرنس سمیت آزادامیدوارسامنے لانے کااعلان بھی کیاہے۔