محکمہ فوڈ کنٹرول مردان کی کاروائی30 سے زائد ہوٹلوں اور ریسٹور نٹوں فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر چالان

پیر 25 جون 2018 22:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء)نگران صو بائی وزیر خوراک انوار الحق کے خصوصی ہدایت پرمحکمہ فوڈ کنٹرول مردان کی کاروائی30 سے زائد ہوٹلوں اور ریسٹور نٹوں فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر چالان۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق نگران صو بائی وزیر خوراک انوار الحق کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنڑولر عادل بادشاہ کی زیر سر پر ستی ،انچارج ہیڈکوارٹراسسٹنٹ فوڈ کنڑولر عدنان خان،فوڈ انسپکٹر اکبر علی اور قاضی جنید نے مردان میںمین ملاکنڈ روڈ اور نوشہرہ روڈ پر مختلف ہوٹلوں اور ریسٹور نٹوں کے خلاف کاروائی کی جسمیں30 سے زائد ہوٹلوں اور ریسٹور نٹس کے خلاف گرانفروشی اور ناقص معیار کی وجہ سے نوٹس اور مراسلے جاری کئے اور ان کو تائید کی کہ سیاحوں اور عوام کو سرکاری نرخ پر اشیاء فروخت کی جائیں اور معیار کا خصوصی خیا ل رکھا نیز سرکاری نرخنامے نمایاں جگہ پر آویزاں کی جائے۔

اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرعادل بادشاہ نے کہا کہ کا میاب کاروائی کو فوڈ ایکٹ کے قوانین کی خلاف ورزیوں پر جر ما نے عائد کئے گئے غیر معیاری مضر صحت کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف مہم کاروائی جاری رہیگی۔