باجوڑ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 7افراد زخمی ہوگئے ،زخمی افراد ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کر دیا گیا

پیر 25 جون 2018 22:20

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) باجوڑ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 7افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمی افراد ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل ۔ پیر کے روز باجوڑ کے تحصیل خار ہسپتال بائی پاس روڈ میں دو تیز رفتار موٹرکاروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 7افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

زخمی افراد کو فوری طورپر ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کیاگیا جہاں ان کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ زخمی ہونیوالوں میں عبدالرحمن ، عمران ، حیات خان ، ریحان ، مدثر ، اسرار ، حیات اللہ شامل ہیں ۔ یادرہے کہ باجوڑایجنسی میں روزانہ کمر عمراور غیر لائسنس یافتہ ڈرائیورز کیوجہ سے حادثات رونما ہوتے ہیں جس کیوجہ سے اکثر قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :