عہدوں کی تقسیم پر مسلم لیگ (ن) تحصیل تخت بھائی دو گروپو ں میں تقسیم ہو گئی

پیر 25 جون 2018 22:20

تخت بھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) عہدوں کی تقسیم پر مسلم لیگ (ن) تحصیل تخت بھائی دو واضح گروپو ں میں تقسیم ہو گئی۔ الگ الگ پریس کانفرنس میں اپنی اپنی تنظیم کا اعلان کر دیا گیا ۔ 10جون کو ہمارا نو ٹفکیشن ہوئی ہے تحصیل صدر حاجی عبدا لسلام گروپ نے دوسری تنطیم کو متوازن قرار دیکر بات چیت کے لیئے کمیٹی بنا نے کا اعلان کر دیا ۔

میڈیا کلب تخت بھائی میں پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہو ئے مسلم لیگ (ن) تحصیل تخت بھائی کے صدر حاجی عبدا لسلام ، سینئر نائب صدور تار خان مہمند، جنرل سیکرٹری جا وید علی ، سٹی صدر عبدالرازق مست خیل، جنرل سیکرٹری حبیب النجات ، یو سی پٹ با با کے صدر نورا لا مین ،انفا رمیشن سیکرٹری فا روق خان مست خیل، ، ظا ہر علی اور دیگر درجنوں کارکنوں نے کہا کہ تحصیل تخت بھائی مسلم لیگ (ن) تنظیم کا با قا عدہ نو ٹفکیشن 10جون کو ضلع مردان کے جنرل سیکرٹری اور سا بق ایم پی اے جمشید خان مہمندکی طرف سے میڈیا کو جا ری کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں کسی کو بھی انتشار پھیلا نے کی اجا زت نہیں دی جائیگی۔ متوا زن تنطیم سازشی عنا صر کا ٹولہ ہے ۔ وہ تحصیل تخت بھائی میں پارٹی سر گر میوں کی بجائے اسلا م آباد اور لا ہور کا چکریں لگا تے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ جو کا رکن غلط فہمی کی وجہ سے نا راض ہے اس کے لیئے تار خان مہمند ، افضل خان اور ظاہر غنی پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے۔ جو عنقریب اپنا کام شروع کریگی۔