مردان کے نئے ڈی آئی جی اختر حیات گنڈاپور نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

پیر 25 جون 2018 22:21

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) مردان کے نئے ڈی آئی جی اختر حیات گنڈاپور نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ ریجنل پولیس آفس مردان آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیااور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ان کو سلامی پیش کی۔ اس موقع پر مردان کے ضلعی پولیس سربراہ حافظ واحد محمود، ایس پی آپریشن گل نواز خان، ایس پی انوٹیگیشن حاجی جانس خان، اے ڈی آئی جی سجاد خان موجود تھے۔

حالیہ ایام میں صوبے کے اعلیٰ پولیس افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کے بعد تبدیل ہونیوالے سینئر پولیس آفیسر اختر حیات گنڈاپورنے مردان میں ریجنل پولیس آفیسر کی حیثیت سے اپنی نئی ذمہ داریوں کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے۔ نو تعینات ڈی آئی جی مردان نے قبل ازیں ملاکنڈ، ہزارہ اور کوہاٹ میں بھی آر پی او کے عہدوں پر فرائض سرانجام دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنی انتہائی ماہرانہ صلاحیتوں، قابلیت اور بہترین پیشہ ورانہ پولیسنگ کی بنا پر پولیس فورس میں انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے بلکہ پولیس کے قابل ترین افسران میں ان کا شمار کیا جاتا ہے۔ ڈی آئی جی مردان نے عوام کو اپنا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ معاشرتی برایئوں کے خلاف پولیس کے ساتھ تعاون کیا جائے، جرم کی نشاندہی کی جائے اور اپنے مسائل اور شکایات سے پولیس کو بر وقت آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے پولیس کا شہریوں سے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آنے، تمام پولیس افسران کو اپنی ڈیوٹی نیک نیتی سے سرانجام دینے کے احکامات بھی جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :